What is masturbation?

0

 


جلق (مشت زنی) (Masturbation) کی بری عادت نوجوان نسل کی صحت کو بری طرح سے تباہ کر رہی ہے۔ طبِ

Masturbation

جدید سے پہلے پہل کبھی مادہ منویہ (Semen) کو ایک فاضل مادہ قرار دیتی تھی اور کہا جاتا تھا کہ اس کے خارج بالضائع ہونے سے انسانی صحت پر کوئی مضر اثرات مرتب نہیں ہوتے تاہم اب وہ اطباء قدیم کے اس قول کی تصدیق کرتی نظر آتی ہے کہ یہ کوئی فاضل مادہ نہیں بلکہ اس کا زائد مقدار میں اخراج بالخصوص دل، دماغ، جگر، معدہ اور گردوں کی طبعی حرارت اور قوت کو زائل کر دیتا ہے، ویسے تو جلق (مشت زنی کرنے والا) مختلف طریقوں اور مختلف اعضاء کے ذریعے پلق لگاتے ہیں جیسے ہاتھ، پاؤں، ران لیکن کیونکہ وہ بالعموم اس بدفعلی کے لیے اپنے ہاتھوں کا استعمال کرتا ہے اس لیے عرفِ عام میں اس مرض کو "مشت زنی" کہتے ہیں۔

اسباب: 

اسلامی تعلیمات پر عمل درآمد نہ کرنا، بری صحبت میں رہنا، شہوانیت اور فاسد خیالات کا دل و دماغ پر اثر انداز ہونا، فحش فلمیں، لٹریچر، بڑی عمر تک شادی نہ ہونا، پیشاب کی نالی میں خراش ہونا، پیٹ کے کیڑے، دائمی قبض، شہوت کی زیادتی، پوری طرح جنسی تسکین نہ ہو پانا تنہائی، ذہنی پریشانی، بادی، گرم، مرغن، محرک اغذیہ اور نشہ آور اشیاء کا کثرتِ استعمال اس کے اسباب میں شامل ہیں۔

علامات: 

جلق میں مبتلا مریض دن اور رات میں کئی بار مادہ تولید کو ضائع کرتا ہے۔ بار بار کے اس عمل سے اس کے تمام اعضاء اور قوتیں ضعیف ہو جاتے ہیں۔ سر درد کرتا ہے، پیشاب بار بار اور جل کر آتا ہے، عضو مخصوص کی جڑ پتلی ہو جاتی ہے، عضو ایک طرف کو ٹیڑھا ہو جاتا ہے، اس کی نمو میں نمایاں فرق آ جاتا ہے، فاسد رطوبات جمع ہونے سے عضو کی رگیں پھول جاتی ہیں، طبیعت غمگین اور پریشان رہنے لگتی ہے مریض کسی دوسرے سے بات چیت کرنے سے گھبراتا ہے، تنہائی پسند ہو جاتا ہے، طبیعت میں سستی اور کاہلی کی بنا پر کاروبار اور دیگر مشاغل میں اس کا دل نہیں لگتا، اخلاق انتہائی کمزور ہو جاتا ہے، اس کے چہرے کی رنگت زرد پڑ جاتی ہے، بینائی اور حافظہ کمزور ہو جاتا ہے، آنکھوں کے نیچے حلقے پڑ جاتے ہیں، بھوک نہ لگنے سے ہاضمہ خراب ہو جاتا ہے اور مریض کو قبض بھی رہنے لگتی ہے۔

جلق کیلئے مطب قرشی کا مکمل نسخہ:

صبح / شام: لبوبِ بارد نقرئی نصف چمچ چائے والا ہمراہ دودھ

کھانے کے بعد: کیسولفول شربت 1+1 بڑا چمچ اور کیسولفول ٹیبلٹ 2+2 عدد پانی کے ساتھ

رات سوتے وقت: اسطافون ٹیبلٹس 2 عدد پانی کے ساتھ

15 یوم تک تلا مومی خاص عضو پر لگائیں۔ بعد ازاں عضو خاص پر طلا مسکن نمبر 1 لگائیں۔

غذا: زود ہضم اور سادہ غذیہ استعمال کریں۔

پرہیز: ثقیل، مرغن اور محرک اغذیہ سے پرہیز کریں۔

ایک ضروری بات: یہ معلومات صرف کتاب میں لکھے ہوئے متن کا ترجمہ یا نقل ہے۔ کسی بھی دوا یا علاج کو شروع کرنے سے پہلے کسی مستند حکیم یا ڈاکٹر سے مشورہ کرنا بہت ضروری ہے، تاکہ وہ آپ کی صحت کے مطابق صحیح رہنمائی کر سکیں۔

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !